11 اگست 2013 - 19:30
بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

بحرین میں انسانی حقوق مرکز نے انسانی حقوق کی کارکن مریم خواجہ کی وطن واپسی پر پابندی کو عالمی قوانین کے منافی قراردیا ہے۔

ابنا: لولو چینل کے مطابق بحرین انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ مریم خواجہ کو وطن واپس آنے کی اجازت نہ دینا آئين ، عالمی قوانین اور سیاسی اور شہری حقوق کے خلاف ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اسی کے ساتھ ساتھ آل خلیفہ کے ہاتھوں سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نیو انقلابی عوام پر تشدد آمیز اقدامات کی بابت بھی تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ برطانوی حکام نے جو آل خلیفہ کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں مریم الخواجہ کو بحرین کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ ادھر بحرین کے ایک رہنما قسیم عمران نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہےکہ مغربی ملکوں کو آل خلیفہ کی حمایت ختم کرکے ملت بحرین کے حقوق کا احترام کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور برطانیہ آل خلیفہ کی مسلسل حمایت کررہے ہیں۔

.......

/169